پنڈت چہبل داس واٹس ولد پنڈت کنعیا لال واٹس

 


پنڈت چہبل داس واٹس ولد پنڈت کنعیا لال واٹس ضلع بھکر کے شہر کلورکوٹ میں پیدا ہوئے۔ یہ پنڈت براہمن، قوم ککرا اور گوٹرا واٹس ہے۔ پنڈت گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے چہبل داس کی تعلیم پنڈتوں کی تھی۔ ان کا خاندان کلورکوٹ کے مشہور پنڈت گھرانہ تھا۔ ان کے گھر کا ہندوں کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی بہت احترام کرتے تھے۔ 1947 کی تقسیم کے وقت دنگا فساد میں چہبل داس کے گھر بھی حملہ ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرے دن مقامی مسلمان ان کو اپنے پاس لے گئے۔ ملٹری ٹرک کلورکوٹ آنے تک پنڈت مسلمانوں کی حفاظت میں رہے۔ ملٹری ٹرک ان کو لے کر سرگودھا لے گئے جہاں کمپ لگا تھا۔ لیکن سرگودھا سے ٹرین پر سوار ہو کر ان کو لاہور کے راستے انڈیا جانا تھا اور لاہور کے راستے میں حملہ ہونے کا خطرہ تھا۔ کمپ میں کہا گیا کہ راستے میں حملے کا خطرہ اپنے ساتھ اپنے سامان کا بھی خود خیال کریں۔ کنعیا لال نے سب سامان ایک ٹرنک میں لے کر ٹرین پر سوار ہئے اور کنعیا لال خود اس ٹرنک پر بیٹھ کر گئے اس ٹرنک میں سامان میں ان کی پنڈت کی کتابیں بھی تھی۔ ٹرین سرگودھا سے ان کو لے کر لاہور کے راستے سے انڈیا کو چل پڑی۔ راستے میں ٹرین کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ٹرین رکے بغیر انڈیا داخل ہو گئی۔ کلورکٹ کے پنڈت انڈیا میں اپنی پنڈت گودھ کو انڈیا میں سمبھالے ہوئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Historical photos of Bhakkar

مقبرہ بھکر خان