مقبرہ بھکر خان



 https://youtu.be/TTiXA5CzfRo
مقبرہ بھکر خان ۔

میر چاکر اعظم رند کی اولاد میں بلوچ خان منکیرہ اور بھکر کے مشہور سردار گزرے ھیں۔ ان کے ایک فرزند کا نام بھکر خان تھا اور مشہور ھے کہ بلوچ خان نے اپنے بیٹے کے نام پر دریائے سندھ کے کنارے بھکر بسایا۔ اور بھکر خان شیخ راؤ کے قریب اس مقبرہ میں دفن ھیں۔ بلوچ خان کے فرزند کے نام کی وجہ تسمیہ دو حوالوں سے دی جا سکتی ھے کہ یا تو یہ نام سندھ کے بکھر کی نسبت سے رکھا گیا تھا یا یہ بہاولپور کے عباسی حکمرانوں سے تعلقات کی بنا پر چنا گیا کیونکہ بہاولپور کے حکمران خاندان میں نواب بھکر خان بھی مشہور تھے جن کا یہ نام ان کے بزرگوں نے سندھ کےپرا نے شہر کی نسبت سے رکھا تھا۔ موجودہ بھکر شہر کے شیخ راؤ محلہ میں یہ مقبرہ گرنے کے قریب ھے۔ اس کے دو اطراف قبضہ ھو چکا ھے اور اب اس مقبرہ کے اندرونی حصوں کے بارے میں ھم لا علم ھیں۔ چار میناروں میں سے دو کے آثار ابھی تک ھیں جبکہ دو گر چکے ھیں۔ گنبد بھی موجود ھے، حالات کی بے رحمی دیکھئے بھکر کو بسانے والے آج اپنی جاگیر میں بے نام و نشان ھوتے جا رھے ھیں۔ اور ھماری عوام کا یہ حال ھے کہ محراب دیکھ کر بھی رحم نہیں کرتے اور ہندیرہ کہ کر قبضے کرتے جا رھے ھیں۔
تاریخی ظاہری شکل میں اس کی ایک طرف مقبرہ ہے تاریخی مسجد اور زمین ایک باغ کے نشان دکھاتی ہے جس پر لوگوں کا قبضہ ہے

Comments